We use cookies to personalise content and ads, to provide social media features and to analyse our traffic. Read more…
Friday
27
APR

32nd Annual All Pakistan Mehfil-e-Mushaira

15:00
21:00
UET Literary Society.
Event organized by UET Literary Society.

Get Directions

Category
#var:page_name# cover

یو ای ٹی لٹریری سوسائٹی تین عشروں پر مبنی تابندہ روایات کی امین ہے۔ ہر دور میں شمعِ علم وادب کے پروانوں نے روایات کی پاسداری کو فرضِ عین کی طرح نبھایا۔روایات کی اس سنہری لڑی میں ہر سال اک نئے موتی کا اضافہ ہوتا چلاآیا ہے۔یہ موتی ،سالانہ مشاعرہ ہوتا ہے، جو پاکستان بھر کے جانے مانے بڑے مشاعروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔اکتیس موتیوں کی یہ لڑی اب جھومر کی صورت سوسائٹی کے ماتھے کی زینت ہے۔ عہدِ گزشتہ کی جانب پلٹ کر دیکھیں تویو ای ٹی کے سالانہ مشاعرے جدت اور قدامت کا حسین امتزاج نظر آتے ہیں۔علم و ادب کی دنیا کے کتنے ہی شہسوار ان مشاعروں میں اپنے اپنے دور میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ان شاعروں میں محترم منیر نیازی اورجناب احمد فراز سرِ فہرست ہیں۔جب کہ امجد اسلام امجد ، انور مسعود،نذیر قیصر، عباس تابش، حمیدہ شاہین،ادریس بابر اور شاہین عباس جیسے معتبر نام کتنے ہی سالوں سے ہمارے مہمان ہوتے ہیں۔
پائندہ روایات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے یو ای ٹی لٹریری سوسائٹی رواں سال بتیسویں سالانہ محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔جس میں پاکستان بھر سے نامور شعرا ء کرام تشریف لائیں گے اور خوبصورت کلام سے محفل میں شعر و شاعری کی بادہ گری کریں گے۔ادب،شعر اورہنرپروری پر مبنی یہ شام انشااللہ اصحابِ ذوق کی تشنگی کو جلا بخشنے والی ہوگی.
...................................
تاریخ: 27 اپریل 2018
وقت: 21:00-15:00
بمقام: نیو آڈیٹوریم، یو ای ٹی، لاہور
...................................
مزید معلومات کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے.

چیف کوآرڈینیٹر: محمد کاشان الہٰی
0337-1453918
0348-7644499
جنرل سیکرٹری: جاوید ممتاز
0334-7275528
0342-7275528
ای میل ایڈریس:
uetliterarysociety@hotmail.com